ماحول

ہر بشر، دو شجر:‌ استور میں‌شجرکاری مہم کا آغاز

استور۔(سبخان سہیل )استور محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی بونجی این ایل آئی سنٹر میں ہر بشر دو شجر کے نام سے ایک تقریب کا انقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان آصف اللہ خان تھے اس موقعے پر ان کمانڈر این ایل آئی سنٹر بونجی ابرار ۔کنزوریٹر ولایت نور۔کنزوریٹر دیامر استور محمود غزنوی ۔ڈی ایف او استور امیاز احمد۔آر ایف او سر مد شفاء ار ایف او زہداللہ سمیت دیگر سیوال و عسکری آفیسران فوجی جوان ۔سکول کے طلباء اور عمایدین بونجی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے سیکرٹری جنگلات آصف اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جنگلات کی انتہائی کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم نے یر بشر دو شجر کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے اس پروگرام کے تحت پورے گلگت بلتستان میں تیس لاکھ پودے لگایے جایں گے۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ہم نے اس سال سیزن کے مطابق یہ تقریب کرنی ہے اور لوگوں کو اس حوالے سے شعور دینا ہے ہم نے گلگت اور دیامر میں شجرکاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگاے ہیں آج استور بونجی میں یہ تقریب این ایل آئی سنٹر میں رکھا ہے بونجی میں اب تک عوام کو ایک لاکھ پودے تقسم کیے گیے ہیں اور این ایل سنٹر کو سات ہزار پودے دیے ہیں گلگت بلتستان میں ہم نے جنگلات کو بچانے کے لیے اور ہر بشر دو شجر مہم کو کامیاب کرنے کے لیے پاکستان آرمی سے بھی تعاون حاصل کیا ہے فوج اور عوام کی تعاون سے انشا اللہ اس ٹارگیٹ کو اس سال مکمل کیا جایے گا جنگلات انسان کی زندگی کا ایک حصہ ہے ان کے بغیر انسانی زندگی ویران ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے کمانڈر این ایل آئی سنٹر بونجی ابرار نے کہا کہ جنگلات بچاو کے لیے جب تک مقامی عمائدین تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک ممکن نہیں ہے۔ جنگلات زمین کا زیور ہیں گلگت بلتستان کے جنگلات کو بچانے کے لیے اور جنگلات کو اگانے کے لیے فوج مکمل تعاون کرے گی ۔گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سیوال ایڈمسٹریشن کے تعلوقات انتہائی بہتر ہیں محبت بھائی چارگی کی مثال ہے ایک دوسروں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح ہر بشر دو شجر مہم کو بھی کامیاب کرنے کے لیے فوج مکمل تعاون کریےگی۔

تقریب سے کنزرویٹر دیامر استور محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہویے کہا دیامر استور ڈویژن میں اس سال چھ لاکھ پودے لگایے جایں گے ۔اور ان پودوں کی بچاو کے لیے بھی مقامی لوگوں کی تعاون سے ان کی حفاظت کے لیے شعوری پروگرام کیے جایں گے۔گلگت بلتستان سمیت دیامر استور ڈویژن میں جنگلات کی کاٹائی پر مکمل پابندی لگائی ہے جو لوگ لکڑی کا کاروبار کرتے تھے سمگلنگ کرتے تھے اس معافیا کے خلاف سخت کریک ڈون شروع کیا ہے اب کوئی گنجایش نہیں یے اسے افراد کی معافی کی۔تقریب کے آخر میں سکرٹری جنگلات اور کمانڈر این ایل آئی نے فوجی و سیول آفیسران میں سوءئنرز بھی تقسم کیے۔سیکرٹری آصف اللہ خان نے اپنے ہاتھوں سے پودہ لگا کرشجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بونجی کے عمایدین کو بھی ہر بشر دو شجر کے پودو کے گفٹ بھی تقسم کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button