تعلیم

141 لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسو سی ایٹ پروفیسرز کو ٹا ئم سکیل پروموشن اور فور ٹیئر پروموشن کے تحت اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی باضابطہ منظوری

گلگت ( پ۔ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین کی سربراہی میں منعقدہ ڈی پی سی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے کالجز کے 141 لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسو سی ایٹ پروفیسرز کو ٹا ئم سکیل پروموشن اور فور ٹیئر پروموشن کے تحت اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ یہ تاریخی خبر سنتے ہی لیکچررز اور پروفیسرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر محمد زمان اور کابینہ کے تمام اراکین نے اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے تمام فکلٹی ممبرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دی اور چیف سیکریڑی، ہوم سیکریٹری، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری سروسسز، سیکریٹری لاء، سیکریٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی، سیکریٹری ایجوکیشن، نگراں وزیرِ تعلیم، نگراں وزیرِ خزانہ، ڈائیریکٹر ایجوکیشن (کالجز)، ڈی ڈی کالجز اور تمام متعلقہ حکام اور میڈیا کے احباب کا اس ضمن میں دامی، دِرمی، سُخنے اور قدمے اپنا غیر معمولی کرار ادا کرنے پر اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسے عِلم اور مُعلم دوستی قرار دیا۔ جبکہ گلگت بلتستان کے کالجز کے تمام فکلٹی ممبرز اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے، شب و روز جدوجہد کرنے اوراس عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر محمد زمان اور کابینہ کے تمام اراکین کو خِراجِ تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button