ثقافتخبریں

ممتاز علی انداز کے نئے کھوار البم "تہ غیچھاری کونی” نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچالی

اشکومن(نمائندہ خصوصی) ممتاز علی انداز ؔ کے نئے البم ’’تہ غیچھاری کونی‘‘ کی تقریب رونمائی،کھوار زبان سے محبت رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،رحمت علی ،صابر شاہ صابر،ممتاز علی انداز نے اپنے کلام سنا کر محفل لوٹ لی ۔تقریب کا اہتمام مقامی گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا جس کی میزبانی احباب سخن کھوار نے کی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی و چئیرمین راجہ ایوب تھے جبکہ صدارت سید شہزاد حسین نے کی۔ممتاز علی انداز کھوار زبان کے مشہور شاعر ہیں جن کی شاعری گلگت بلتستان اور چترال میں یکساں پسند کی جاتی ہے۔نئے البم’’ تہ غیچھاری کونی ‘‘میں ستار کے ساتھ رباب اور بانسری کے ساتھ جدید موسیقی کی آمیزش سے البم کو چار چاند لگائے گئے ہیں ۔البم کی رونمائی مہمان خصوصی راجہ ایوب نے کی ،بعد ازاں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،ضلع غذر کے مشہور شاعرو گلوکار رحمت علی،صابر شاہ ،ممتاز علی اندازنے اپنے کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی اس کے علاوہ ابھرتے ہوئے فنکار نیت جان تمنا،داؤد معطر،دیدار جان اور میر عالم نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کامیڈی فنکار حسین جانی نے خاکوں کے ذریعے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔محفل رات گئے اختتام پذیر ہوا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button