کھیل

گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز، 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‌

گلگت،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گلگت میں گلگت بلتستان سپئر لیگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منقعد ہو ئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن تھے۔ گلگت بلتستان سپئر لیگ میں 10اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر یں گی۔ گلگت بلتستان میں پہلی بار اس طرح تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

10روزہ اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت، سکردو، ہنزہ ، نگر ، غذر، گانچھے، دیامیر، کھرمنگ اور شگر کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ افتتاحی تقریب میں پولیس کی چاق وچوبند دستے نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کا ظم نیاز کو سلامی پیس کی۔

اس موقع پر ایک افتتاحی میچ میں ایس ایس پی قلندر اور ڈی سی بہادر کی ٹیمیوں کے مابین ٹی 20کا ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں ڈی سی بہادر نے 5رنز سے میچ جیت لیا۔ گلگت بلتستان سپئر لیگ کے موقع پر مقامی فن کاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button