ہنزہ میںامسال 6886 پھلدار درخت تقسیم کئے جارہے ہیں، غلام مصطفی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت
ہنزہ(ذوالفقار بیگ ) رواں سال ضلع ہنزہ میں 6886پھلدار پودے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غلام مصطفی محکمہ زراعت کے زیر نگرانی پھلدار پودے جس میں چیری ، خوبانی ، سیب ،انگوراور اخروٹ کے پودے تقسیم کئے گئے ۔ اسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انس اقبال اور اے سی یو ٹی شہر یار شیرازی نے سانحہ عطاآباد میں متاثر ہونے والے متاثرین میں پھلدار پودے تقسیم کرکے شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔اس موقعے پر اسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت ہنزہ کی عملی اقدامات قابل ستائش ہے ۔ محکمہ زراعت زمینداروں کو جدید زراعت کے ساتھ ہمکنار رکھنے کیلئے کوشاں رہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ زمیندار پھلدار درختان لگاکر اپنے آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ پھلدار درخت لگائیں تاکہ تمام فروٹ مقامی منڈی تک کثیر تعدا د میں پہنچ سکیں ۔اُنہوں نے محکمہ زراعت کے زمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پودے ایسے افراد یا تنظیمات کو دیا جائے جوان کی دیکھ بھال کرنے کی زمہ داری لے سکیں ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ زراعت ہنزہ غلام مصطفی نے پھلدار پودے تقسیم کرنے کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے کہاکہ آف سیزن میں بذریعہ اشتہار عوام الناس کو مطلع کرکے درخواستیں زمینداروں سے وصول کرتے ہیں درخواست لینے کی آخری تاریخ اس سال تیس جنوری تھی ۔ اس دوران ضلع ہنزہ کے تمام علاقوں سے چار سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ۔ درخواستیں موصول ہونے کے بعد محکمہ زراعت کی جانب سے ایک سروے ٹیم بناکر در خواست گزاروں کے ایریوں میں بھیج کر سروئے کروایا گیا ۔ سروے ٹیم نے زمینداروں کی زمین کے حساب سے فیزیبلٹی بنائی ۔جس کے تحت زمینداروں اور LSO,Sمیں پودے تقسیم کئے جارہے ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ اس سال پھلدار پودے 6886لگائے جارہے ہیں ۔ سنٹر ہنزہ میں تقریبا پودے مکمل تقسیم کرچکے ہیں ۔ بالائی ہنزہ باقی ہے وہاں پر بھی جلد پودے تقسیم کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔