تعلیم

ڈاکٹر سائرہ شگری نے اردو افسانے میں‌مثالیت پسندی کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کر لی

شگر(عابدشگری)ڈگری کالج سکردو کی لیکچرر سائرہ بانو نے پی ایچ ڈی مکمل کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی سے اردو افسانے میں مثالیت پسندی (تحقیقی و تنقیدی مطالعہ) پر پی ایچ ڈی حاصل کی۔ان کی تھیسز ایران ،انڈیا اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسروں نے چیک کرنے کے بعد منظور کیا تھا، جبکہ انٹرویو وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسروں کی ٹیم نے کی۔ کامیابی سے سے اپنی تھیسس کا دفاع کرنے کے بعد انہیں باقاعدہ طور ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر سائرہ بانو ڈگری کالج فار ویمن سکردو میں لیکچرر کے طور پر کام کررہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button