کھیل

گلگت بلتستان پریمئر لیگ کے لئے شگر کی 16 رُکنی ٹیم کا اعلان، سید طاہر علی کپتان مقرر

شگر(عابدشگری)گلگت بلتستان پریمئر لیگ کیلئے شگر ٹیم کی 16رکنی سکواڈکا اعلان کردیا گیا۔سید طاہر علی کے ٹو ڈائمنڈ شگر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ساجد علی کوچ اور شکیل راٹھورکو منیجر مقررکردیا گیا ہے۔ٹیم گلگت بلتستان پریمئر لیگ میں ضلع شگر کی نمائندگی کرینگے۔ ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے دن رات سخت محنت کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کپتان سید طاہر علی کا کہناتھا کہ گلگت میں کرکٹ ٹورنامنٹ ان کیلئے نئی تجربہ ہوگا تاہم ٹیم میں شگر بھر سے ٹاپ پلیئرکو شامل کیا گیا ہے۔امید ہے ٹیم بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔اور گلگت بلتستان پریمئر لیگ جیتنے کی کوشش کرینگے۔ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عقیل عباس ،محمد اقبال،جمیل رانا،محمد جواد،امجد حسین،ہدایت علی،،محمد ندیم،علی حسین،یاور علی،ندیم علی،حسین علی،مبشر،اقبال حسین شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button