خبریں
سیف الرحمن نے گلگت بلتستان میںامن قائم کرنے اور ن لیگ کو فعال بنانے میںاہم کردار ادا کیا، مقررین کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(پ ر) شہید امن سیف الرحمن کی برسی کے حوالے سے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد سینئر نائب صد ر ایم ایس ایف نے کہا کہ شہید سیف الرحمن کا گلگت بلتستان کے امن کے لئے کردار اور مسلم لیگ ن کو فعال بنانے میں کردار بے مثال ہے شہید گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دے کر امر ہوگئے ،میڈیا کوارڈینیٹر وزیر اعلی جی بی رشید ارشد نے کہا کہ سیف الرحمن شہید ایک فرد کا نام نہیں ایک عہد اور ایک تحریک کا نام ہے جنہوں نے گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں کو امن کی بہاریں دے کر اپنے آپ کو تاریخ میں جاوداں کر دیا ،بانی رکن ایم ایس ایف عتیق الرحمن نے کہا کہ شہید سیف الرحمن نے گلگت میں امن کیلئے اس وقت آواز بلند کی جب گلگت میں امن کی آواز بلند کرنا جرم بن گیا تھا ہم نے شہید سیف الرحمن کے ساتھ مل کر گلگت کے امن کو بچایا اور قربانیاں دیں انہی قربانیوں کی بدولت آج گلگت میں امن بھی ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ہے ،سینیر نائب صدر ایم ایف جی بی عظمت اللہ چلاسی نے کہا کہ شہید سیف الرحمن کی نے جان کی قربانی دے کر امن قائم کیا اور اپنی جان اس مشن میں قربان کر کے ہمیں ایک مشن سونپا ہے ۔چیف آر گنائزر ایم ایس ایف جی بی کامران بونجوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں آج امن کی بہاریں ہیں اور پوری دنیا سے سیاح آتے ہیں تو اس کے پیچھے سیف الرحمن شہید کی لاوزوال قربانی ہے ، راولپنڈی ڈیوثڑن کے صدر ایم ایس ایف منیب ستون نے کہا کہ سیف الرحمن شہید ایک عہد اور ایک تاریخ کا نام ہے ،اعجا ز اللہ انفارمیشن سکیرٹری ایم ایس ایف نے کہا کہ ہم سیف الرحمن شہید کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے،سینئر نائب صدر اسلام آبادپنڈی زورن ایم ایس ایف عابد دیدار نے کہا کہ سیف الرحمن شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کو ایک قوم کا تصور دیا اور فساد کے دور میں امن کی ازان بلند کر کے گلگت کو امن کا گہوارہ بنایا ،تقریب سے شبیر دریلو ، صدر پنڈی اسلام آباد زون ،آرگنائزر ایم ایس ایف عدنان احمد و دیگر سید ظفر اقبال و دیگر نے خطاب کیا تقریب میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی تقریب کے آخر میں شہید سیف الرحمن کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ،