گلگت بلتستان

چلاس : الیکشن ٹریبونل میں دائر پیٹیشن کا فیصلہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی نہیں کیا جارہا ۔ رحمت خالق رہنما جمعیت علمائے اسلام

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے رہنما و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان رحمت خالق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں دائر پیٹیشن کا فیصلہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی نہیں کیا جارہا ۔ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی لونڈی بن چکی ہے ۔ الیکشن ٹریبونل کے سامنے داریل حلقے میں ہونے والی دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کئے ۔ گزشتہ سال 18اکتوبر کو الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنانا تھا لیکن جج دو روز قبل 16 اکتوبر کو استعفیٰ دے کر چلا گیا ۔ ابھی تک صوبائی حکومت نے نیا جج تعینات نہیں کیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی رحمت خالق نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی حکومت کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں اور الیکشن ٹریبونل کا جج تعینات کروا کر ٹریبونل میں دائر 8 سے زائد مقدمات نمٹائے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، جنگل کا قانون نافذ ہے ۔ موجودہ حکومت بیوروکریٹس کے کاندھے پر غیر قانونی کام کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button