خبریں

یوم پاکستان کے موقعے پر ایف سی این اے گلگت شہر میں‌ مختلف پروگرامز کا انعقاد کرے گا

گلگت: (پ ر) 78واں یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایف سی این اے کے زیر اہتمام مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ جس سے نہ صرف اس اہم وقومی دن کو اْجاگر کرنے کا موقع ملے گا بلکہ علاقے کی ثقافت اور مثبت سرگرمیوں کو بھی پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ 23مارچ 2018کو ایف سی این اے ہیلی پیڈ میں رنگا رنگ پروگرام منعقد ہونگے، صبح 9سے دن 3بجے تک عسکری سازوسامان کی نمائش کے علاوہ علاقے کے ثقافتی دستکاری اور کھانوں کے اسٹالز شامل ہونگے۔ علاوہ ازیں سکولوں کے بچے ملی نغمے، تقاریر اور خاکے پیش کرینگے۔

رات 7بجے سے اْسی ہیلی پیڈ کے مقام پر آرمی، جی بی اسکاؤٹس، پاکستان رینجر(پنجاب)، پولیس، بوائز اور گرلز اسکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے سلامی اور مارچ پاسٹ کا خوبصورت مظاہرہ کریں گے۔ جس کے بعد ایک رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ مورخہ 24مارچ شام 3بجے وہاب شہید پولو گراؤنڈ جوٹیال میں ایک نمائشی پولو میچ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button