خبریں

ہنزہ : چہلم امام حسین، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ہنزہ ( اجلال حسین ) چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چہلم امام حسین کے روز لائن ڈیپارٹمنٹس کے چھٹی نہیں ہو نگے۔ ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ چہلم امام حسین کو امن امان سے مکمل کرنے کے لئے ہر ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کرے گا جس طرح یوم عاشور پر کیا گیاتھا۔

ڈی سی کے زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ ہنزہ کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع ہنزہ میں سرکاری اداروں کے سربراہان مل جل کر کام کرینگے اور امن کے ساتھ اس دن کو پایہ تکیمل تک پہنچائے گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے چہلم امام حسین کے جلوس اپنی مقررہ گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگی۔ ڈی سی ہنزہ نے لائن ڈیپارنمنٹ کے سربرہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ، برقیات اور تعمیرات عامہ کے حکام جلوس کے گزر گاہوں میں حامل رکاوٹوں کو دور کرنے اور عزاداروں کے لئے محکمہ صحت عامہ میڈیکل کیمپ لگائے گے جبکہ کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمنٹے کے لئے پولیس کے علاوہ جی بی سکاوٹس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو تعینات کیا جائے گا۔

اجلاس میں لائن ڈیپارنمنٹ کے سربراہان کے علاوہ ضلع ہنزہ میں حالیہ تعینات ہونے والی پہلی خاتون ایس پی طاہرہ یعصوب بھی شریک ہوئی۔

چہلم امام حسین علیہ سلام کے جلوس کو پرامن انداز میں منانے کے لئیے سرکاری اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ کے زیر قیادت منعقدہ اجلاس میں اہل تشیح اور اسماعیلی کونسل کے نمائندہ وفد نے کیا۔ اجلاس میں کہا گیاکہ ہنزہ میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا چونکہ علاقہ امن کا گہورہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں سیاحوں نے ہنزہ کا رخ کیا ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہے جنہوں نے گزشتہ سالوں میں نہ صرف محرم الحرام کے ایام میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا بلکہ دیگر تہوراوں میں امن قائم کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے جس کو ہم عوام ہنزہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ آئندہ بھی علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں اپنا حصہ ڈال دینگے۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب نے دونوں مسلک کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس سے قبل ہم جو بھی اجلاس منعقد کرتے تھے محرم الحرام کے حوالے سے الگ الگ رکھتے تھے اس سال دونوں اطراف کے نمائندہ وفود کو اکھٹے بیٹھ کر علاقے کے مسائل پر توجہ دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button