سیاست

سینئر وزیر اکبر تابان نے خصوصی پیکج ممبر اسمبلی کے کھاتے میں‌ڈال کر صوبائی حکومت کے پیٹ میں چھرا گھونپا، حسین شگری

شگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ الچوڑی کے صدر حسین شگری اور یوتھ ونگ باشہ کے صدر ابراہیم خلیل نے کہا ہے کہ سینئر وزیر اکبر تابان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خصوصی پیکیج کو ممبر اسمبلی کے کھاتے میں ڈال کر مسلم لیگ (ن) اور صوبائی حکومت کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شگر میں ممبر اسمبلی کی خوش نودی حاصل کرنے کیلئے انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ضلع شگر کیلئے خصوصی پیکیج کو پی پی ممبر اسمبلی کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیکر پارٹی کیساتھ غداری کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو فوری طور اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ضلعی صدر طاہ شگری کی خصوصی درخواست پر ضلع شگر کیلئے خصوصی گرانٹ رکھا۔ ورنہ ایک اپویشن ممبر کی پوری اے ڈی پی 8کڑور روپے سے زیادہ نہیں۔ اس وقت ضلع شگر میں اربوں روپے کی میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ سینئر وزیر کا خطاب ممبر اسمبلی کیساتھ ٹھیکیداری کی پارٹنرشپ کی سواء کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر وزیر سمیت تمام صوبائی وزراء شگر کیساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔جبکہ کارکنوں کو دیوار کیساتھ لگایا ہوا ہے۔کارکنوں کی کہی کوئی شنوائی نہیں ہورہا۔جبکہ مخالفین اور ن لیگ کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والوں کی عزت افزائی ہورہی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو شگر کیخلاف بریفنگ ہورہا ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ صوبائی حکومت شگر کیساتھ انتقامی کاروائی کررہے ہیں۔ ایسا رویہ جاری رہا اورمشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کو زندہ رکھنے والوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مجبورا ن لیگ کو خیر باد کہنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button