عوامی مسائل

گلگت : جوٹیال بالا کے عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔ ضیاء الرحمن قریشی

گلگت (پ،ر) صوبائی حکومت جوٹیال بالا سیٹلائٹ ٹاؤن ،دیامر کالونی اور یاسین کالونی کے عوام سے سوتیلا ماؤں جیسا سلوک کرنا فوراً بند کریں۔ جوٹیال بالا کے عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔جوٹیال کینٹ ایریا ہونے کے باوجود مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ صوبائی حکومت جوٹیال بالا کے عوام سے کئے ہوئے اپنے وعدے پورے کریں۔ عوام کو دھوکے اور سبز باغ دکھا کر ووٹ لیا، دو سال ہو گئے صوبائی حکومت نے جوٹیال بالا کے لنک روڈ ،نکاسی کا نظام اور انسان کی بنیادی ضرورت پانی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ جس کی وجہ سے جوٹیال بالا کے لنک روڈ،نکاسی کا نظام اور پانی کا مسئلہ جوں کے توں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات و بلدیاتی امیدوار جوٹیال بالا ضیاء الرحمن قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چیف انجینئر رشیداحمد ،ایکسن واسا دیدار اور ایکسن شیر طلا کا تعلق جو ٹیال بالاسے ہے اسکے باو جود جو ٹیا ل مسا ئلوں کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔ واسپ نے جوٹیال بالا کے عو ام سے فی گھر 20 ہزرا رو پے پانی کیلئے 3سال پہلے لے لیئے انکا بھی ابتک کو ئی کام کا آ غاز نہیں ہوسکا ۔ صوبا ئی حکومت اب جو ٹیال بالا کے عو ام سے یہ ڈرامے بازیبند کریں اور فوراً جو ٹیا ل کے پانی ،بجلی لنگ روڈ ز اور نکا سی آب کا مسلے کو فوراً حل کر یں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button