کھیل

گلگت بلتستان سپر لیگ میں‌غذر نے گھانچھے کی ٹیم کو شکست دی، شگر نے کھرمنگ کو ہرادیا

گلگت (دردانہ شیر )  گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز غذر کی ٹیم نے گانچے کی ٹیم کو شکست دیکر یہ میچ اپنے نام کر لیا جبکہ شگر کی ٹیم نے کھرمنگ کی ٹیم کو ہر دیا میچ دیکھنے کے لئے سٹی پارک گلگت میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی غذر کی ٹیم کی جیت پر کھلاڑیوں کو کندھوں پر اٹھایا گیا اور کھیلاڑیوں نے روایتی رقص پیش کی ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم جو اس میچ کے مہمان خصو صی تھے نے جتنے والی ٹیموں کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز کرکٹ کا پہلا میچ کے ٹو ڈائمنڈز شگر اور کھر منگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شگر کی ٹیم نے کھر منگ کی ٹیم کو49رنز سے شکست دیکر یہ میچ اپنے نام کر لیا دو سر ا میچ غذر جانباز اورگانچے کی ٹیموں میں ہوا جس میں غذر کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے کانچے کی ٹیم کو ہارا دیا غذر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے گانچے کی ٹیم کو 130رنز کا ٹارگٹ دیا تھا اور گانچے کی ٹیم کو23رنز سے شکست دیکر یہ میچ اپنے نام کر لیا غذر جانباز ٹیم کی کامیابی پر شائقین گراونڈ میں داخل ہوگئے اور کھیلاڑیوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اس موقع پر کھلاڑیوں نے روایتی رقص بھی پیش کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے جتنے والی ٹیم کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنی طرف سے دس ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیپٹن (ر)ثناء اﷲخان اور اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صٖفت خان نے اپنی طرف سے پانچ پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت ہار کھیل کا حصہ ہے انھوں نے اس موقع پر غذر کی ٹیم کی کامیابی پر تمام کھیلاڑیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ غذر کی ٹیم نے بہترین تیاری کی ہے اور یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button