اہم ترین

قائد حزب اختلاف بننے میں تحریک اسلامی رکاوٹ بنا، جاوید حسین

نگر (یوسف نگری) ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس جاوید حسین نے کہا ہے کہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے میں رکاوٹ تحریک اسلامی بنا، اب میں نے قائد حزب اختلاف نہیں بنننا ،البتہ حاجی رضوا ن کو تحریک اسلامی اور وحدت الاسلامی والے لے آ تے تو ضرور حاجی رضوان کو ووٹ دونگا ،اور حمایت بھی کرونگا۔ بعض لوگو ں کو اعظم طارق قبول ہے لیکن مجھے قبول نہیں کرتے ،کیونکہ ان کے تانے بانے بھی ایک ہی ہے۔ وہ یہاں سکندر آباد کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ا ن کا کہنا تھا نگربھی سی پیک روٹ کا گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے یہاں کے عوام کو بھی سی پیک کے سہولیات اور اس سے فائدہ ملنا چاہئے ۔انٹرنیٹ تک بھی ہمارے عوام کو میسر نہیں کرنے والی حکومت چہ جائے کہ سی پیک سے ملنی والی سہولیات دے ۔اب نگر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اسی ہفتے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان دیگر سکرٹریز کے ساتھ نگر کا دورہ کرینگے جو اسکندرآباد،چھلت اور پھکر میں عوام سے ان کے مسائل دریافت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ایفاد پراجیکٹ میں نگر کو نظر انداز کرنے سمیت دیگر درجنوں مسائل کے حل کے لئے چیف سیکرٹری نے یقین دلایا ہے کہ اگلے فیز میں ایفاد پراجیکٹ میں نگر کو شامل کیا جائیگا ۔اور تمام مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے اسی ہفتے وہ نگر آئینگے جو انتہائی اچھے اور مخلص آفیسر ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اسی ہفتے نگر ضلعے کی دیگر دفاتر بھی کھول کے عوام کو ان کے دہلیز پر سہولیات دینگے ۔جاوید حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ون مین شو کا کردار ادا کرتے ہے اپنے پارٹی کے وزیروں اور دیگر کو دیوار سے لگا کر حکومت چلا رہا ہے جو سب سے بڑی خامی اور ڈکٹیٹر شپ ہے اور یہی عمل حفیظالرحمنٰ کو لے ڈوبے گی اور جلد اس کی حکومت کا خاتمہ ہو نا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button