صحت
یاسین کے مختلف دیہات میںچکن پاکس کی وبا پھیل گئی، جسم پر سفید دانے نکل آتے ہیںاور بخار ایک سو دو تک بڑھ جاتا ہے
یاسین (رپورٹ معراج علی عباسی ) یاسین کے نواحی دیہات محشر، گندائے ،داملگن ،اور سیلی ھرنگ میں چکن پاکس نامی بیماری سے سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ۔ متاثرہ افراد کو تیز بخار ہوتا ہے جبکہ جسم پر سفیددانے بھی نکل آتے ہیں۔ وبائی بیماری سے چھوٹے بڑے متاثر ہوگئے ہیں۔ علاقے میں موجدصحت کے سرکاری مراکز میں ڈاکٹرز دستیاب نہ ہونے کے باعث غیریب مریض پرائیویٹ اداروں سے علاج کرانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاہم عوامی مطالبے پر محکمہ صحت غذر نے بیماری سے متعلق ادویات فراہم کیاہے۔
سیو دی ہیلتھ اینڈایجوکیشن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نامی مقامی فلاحی این جی او کے جنرل سیکرٹری حسین کرزئی کے مطابق مقامی این جی او کے زیراہتمام ہونے والے سروئے میں یاسین کے نواحی گاوں گندائے ،داملگن محشراور سیلی ھرنگ میں چکن پاکس کی بیماری نے وبائی صورت حال اخیتار کی ہے ۔علاقے کے تمام مرد وزن بچے بڑئے بیماری میں مبتلا ہوچکے ہے اور بیماری تیزی کے ساتھ پھیلتی جاری ہے ۔مریض کے جسم پر سفیددانوں کے ساتھ ساتھ 102کا بخار رہتاہے ۔علاقے میں موجود وصحت کے مراکز میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات درپیش ہے ۔وبائی بیماری سے پریشان علاقے کے عوام کے جانب سے مقامی این جی او کے تواسطت سے بیماری کے پھیلاو اور طبعی سہولیات کی عدمدستیابی کے بارئے میں ڈی ایچ او غذر کو تحریری طور پر اگاہ کرنے پر ڈی ایچ او غذر نے فوری طوررپرضروری ادویات فراہم کیاہے ۔واضح رہے کہ چکن پاکس نامی یہ وبائی بیماری گزشتہ دسمبر سے یاسین کے مختلف علاقوں میں موجود ہے ۔ بیماری کی شداد زیاد ہ تکلف ہے تاہم اس بیماری سے اپ تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔