Aug 15, 2020 پامیر ٹائمز اہم ترین Comments Off on اسیران ہنزہ کی رہائی کے لیے مجوزہ دھرنا ایک ماہ تک موخر کرنے کا اعلان
ہنزہ (اجلال حسین) صوبائی وزیر، ڈی سی اور صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ کی مداخلت پر اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی نے 17اگست کا مجوزہ دھرنا ایک ماہ کے لئے موخر کر دیا۔
نمائندہ اسیران رہائی کمیٹی کے مطابق نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امام یار بیگ، ڈی سی ہنزہ فیاض احمد اور صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کرنل (ر)امتیاز الحق کے ساتھ ان کی طویل گفت وشنید ہوئی جس میں 17 اگست کے دھرنےکا مختلف پہلووں سے جائزہ لیاگیا۔ اس موقعے پر تینوں عہدیداروں نے کمیٹی اراکین کو یقین دلایا ہے کہ وہ وہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گے اور اس عمل میں پورا کردار ادا کریں گے۔
اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کے مطابق صوبائی وزیر صحت، ڈی سی ہنزہ اور صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کی یقین دہانی اور اپیل پر احتجاجی دھرنے کو ایک ماہ کے لئے موخر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران رہائی کمیٹی نے فیصلہ سنایا تھا تھا کہ جب تک ااسیران کی رہائی نہیں ہوتی 17اگست 2020ء سے شاہراہ قراقرم پر خاندان سمیت پرامن دھرنا دیا جائے گا۔
ٓہنزہ سے تعلق رکھنے والے 14 نوجوان اسیران مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ اسیران رہائی کمیٹی کے مطابق ان نوجوانوں کو سیاسی مقاصد کے لئے جھوٹۓ مقدمات میں پھنسا کر طویل ترین سزائیں دی گئی ہیں جو انصاف سے روگردانی کے مترادف ہے۔ اسیران میں بابا جان، افتخار کربلائی اور عرفان سمیت 14 نوجوان شامل ہیں۔
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 02, 2022 Comments Off on وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگریاں الیکشن کمیشن میںچیلنج، اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست، نوٹس جاری کردیا گیا
Jun 20, 2022 Comments Off on وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے “اعلی سطحی کمیٹی”تشکیل دینے کا حکم
Jun 19, 2022 Comments Off on غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
Jun 19, 2022 Comments Off on اپر چترال میں AKESP کے جدید طرز کے تین آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم