اہم ترین

داریل میں ملبے تلے دبے تین افراد کی تلاش جاری، دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا

چلاس(مجیب الرحمان)داریل ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے تین افراد کی تلاش کے لئے بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ملبے تلے دبے افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، وقت زیادہ گزرنے کی وجہ سے دبے افراد کا زندہ رہنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔سڑک پر پڑا ملبہ ہٹا کر شاہراہ آمد و رفت کے لئے بحال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے مزید مشینری بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی ہے۔جس سے تلاش کا عمل مزید تیز اور کامیاب ہوگا۔لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے افراد کے لواحقین کے مطابق تین افرادکے ناموں کی تصدیق ہوگئی ہے۔جن میں مولانا حسین احمد،طالب علم نصیر احمد،داریل سٹوڈٹنس فیڈریشن کے سابق مرکزی راہنماء ابوذر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مزید افراد کا ملبے تلے دب کر لاپتا ہونے کی اطلاع لواحقین کی جانب سے نہیں ملی ہے۔جس سے صرف تین افراد لاپتا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔امدادی کاروائیوں میں پاک فوج،جی بی سکاؤٹس،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو،پولیس اور دیگر امدادی اداروں کے اہلکار شریک ہیں۔جبکہ پاک فوج ، ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے آفیسران ،پولیس اوراین ڈی ایم اے کے ذمہ داران بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز حاجی حیدر خان بھی دو روز سے جائے وقوعہ پر موجود رہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button