سیاست

پیپلز پارٹی غذر سیکریٹریٹ پر تالے لگ گئے، عہدیدار کاروبار میں مصروف

غذر (بیورو رپورٹ) پیپلز سکرٹیریٹ غذر کی تالہ بندی عہدیدار اپنے کاروباری معاملات میں مصروف روزانہ پی پی کے کارکن بڑی تعداد میں دفتر کا رخ کرتے ہیں مگر دفتر کی تالہ بندی کی وجہ سے مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں گاہکوچ میں موجود پی پی سیکر ٹیریٹ کا دفتر گزشتہ کئی دنوں سے بند ہے جن افراد کو عہدے دیئے گئے ہیں وہ بھی اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سکرٹیریٹ کا رخ نہیں کرتے صرف عہدے حاصل کئے ہیں دوسری طرف اپنے مسائل لیکر غذر کی چاروں تحصیلوں سے سائل بڑی تعداد میں پی پی کے دفتر پہنچ جاتے ہیں مگر دفتر کی تالہ بندی کی وجہ سے سائل مایوس ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ادھر پی پی کے کارکن بھی بڑی تعداد میں روزانہ پی پی گاہکوچ کے دفتر کارخ کرتے ہیں مگر دفتر کی ہروقت تالہ بندی سے یہ کارکن بھی مایوس ہوگئے ہیں ادھر عوامی سیاسی حلقوں نے صدر پی پی پی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی کے عہدیدارن جن کو عہدے دیئے گئے ہیں دفتر سے غائب ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button