شگر میں مفت کتابوںکی ترسیل آخری مرحلے میں داخل
شگر(عابدشگری)ضلع شگر کے تمام سکولوں میں مفت کتابوں کی ترسیل آخری مرحلے میں پہنچ گئی۔اور محکمہ تعلیم شگر پر عوام نے اظہار اطمینان کیا ہے۔ ایک رائے عامہ سروے کے مطابق حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی تمام کتابیں سکولوں تک پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم شگر کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی ہیں۔ والدین کی کثیر تعداد نے جناب حاجی نذیر شگری ڈی ڈی ای شگر اور حیدر خان فوکل پرسن کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ کچھ کتابیں ابھی تک پنجاب سے نہ پہنچنے کی وجہ سے طلبا کو نہیں مل سکی ہیں جس کے لیے وزیر تعلیم و سیکرٹری تعلیم سے نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ فری بکس تقسیم کرنے کا عمل دور دراز کے علاقوں سے شروع کی تھی جس کے لیے برالدو اود باشہ کے عوام نے تعلیم دوست پالیسی قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے اور محروم علاقوں کو ترجیح دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دوسری جانب عمائدین گلاب پور وزیر پور نے بروقت کتابوں کی ترسیل کو یقینی بنانے اور بچوں میں بروقت کتابیں مہیا کرنے پر ڈی ڈی ایجوکیشن شگر اور ڈی ڈی او گلاب پور ضامن علی ضامن کا شکریہ اداکرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی شگر میں تعلیم کی فروغ کیلئے کی جانے والی اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔