گلمت گوجال: محکمہ تعلیم کے اعلی حکام بشمول سیکریٹری ایجوکیشن نجیب عالم، ڈائریکٹر جنرل سکولز مجید خان، ڈائریکٹر ایکیڈمیک ریاض حسین شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹرک ہنزہ محمد شریف ،ڈپٹی انسپکٹر آف سکولز جبار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رحمت کریم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلمت گوجال کا دورہ کیا۔
حکام نے صبح بچوں کے ساتھ اسمبلی کی کاروائی میں شرکت کی۔ معمول کی کاروائی کے بعد ہیڈ ماسٹر محمد نبی نے معزز معمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سیکریٹری ایجوکیشن نجیب عالم اساتذہ اور بچوں سے مخاطب ہوئے ۔اس کے بعد انہوں نے کلاسوں کا دورہ کیا، بچوں سے سوالات پوچھے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آخر میں ہیڈ ماسٹر محمد نبی نے اسکول کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان