گلگت ( سٹاف رپورٹر) سٹی پارک گلگت میں صوبائی حکومت کی سرپرستی اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں سے ایک ہفتے سے جاری پہلی جی بی ایس ایل ککٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ اس ایونٹ میں دس اضلاع کے گیارہ ٹیموں نے حصہ لیتے ہوئے بھر پور کھیل کا مظاہر ہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کئے ۔ اتوار کے روز کھیلے گئے فائنل میچ میں گلگت میون اورسکردو انچن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ، سکردو انچن نے ٹاس چیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور نو وکٹوں کے نقصان پر جیتنے کے لئے 88 رنز کا ہدف دیا ۔ جس کو گلگت میون کی ٹیم نے دو وکٹوں کی نقصان پر 12 اورز میں پورا کر لیا ۔ اور جی بی ایس ایل کی فائنل ٹرافی حاصل کر لیا ۔میچ کے وقفے کے دوران داودی بینڈ نے خوبصورت دھن پر جیو جیو پاکستان بجا یا اور اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔ اس ایون کے مہمان خصوصی وزیر علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اور جیتے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔ کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر مقامی انتظامیہ اور سپورٹس بورڑ کو مبارک باد دی انہوں نے کھیلوں کے انقعاد کو صحت مند معاشرے کے لئے نہایت ہی اہم قرار دیا اور ائیند ہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر قسم کا تعاون اور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
نگر: محکمہ تعمیرات اوراے کے ڈی این میاچھر ویلی میں زمین کی کٹاؤ اور سرکاؤ روکنے کے لئے پراجیکٹ پر کام کرینگے، سیکریٹری داخلہ بلال میمن
نومبر 29, 2017
پرنس کریم آغاخان کی تعلیم اور صحت میں خدمات پوری دنیا کے لئے مشعلِ راہ ہیں، گورنر میر غضنفر
جولائی 10, 2017