صحت

ضلع گانچھے میں خسرہ کے خلاف ویکیسین مہم شروع

گانچھے (محمد علی عالم) ضلع سے دو بچوں میں خسرہ کی متوقع علامات سامنے آگئے جس کے بعد محکمہ صحت گانچھے نے متاثرہ محلوں میں فوری طور پر خسرہ سے بچاو کے ویکسین لگوانا شروع کیا ہے ان میں سے ایک بچے کی عمرایک کی سات جبکہ دوسرے کی آٹھ ماہ ہے محکمہ صحت گانچھے ان بچوں سے خون کے نمونے لے کر خسرہ کی تصدیق کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دئیے ہیں جہاں سے مکمل رپورٹ آنے کے بعد خسرہ ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہو جائے گی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صابر شاہ اور سپروائزرغلام عباس نے مہم کے متعلقہ جہگو ں کا دورہ کیا اور مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ضلع میں چار خصوصی ٹیمیں بنائی ہیں ان میں سے دو ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو ،ایک چھوربٹ اور ایک تھگس میں بچوں کو ویکسین دیں گے اس خصوصی مہم میں پانچ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو دیکسین دی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے شیڈول کے مطابق پہلے سے ہی نو ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ویکسین دی جاتی ہے تاہم نو ماہ سے کم عمر کے دو بچوں میں خسرہ کی علامات سامنے آنے کے بعد ہنگامی بنیاد پر یہ مہم شروع کی ہے انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت سے رپورٹ آنے کے بعد خسرہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے کیونکہ اس طرح کی علامات دوسری کئی بیماریوں میں بھی سامنے آجاتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button