تعلیم

مسگر میں درسی کتابیں‌نہ پہنچنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش افسوسناک ہے، ترجمان محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) محکمہُ  تعلیم ضلع ہنزہ کے ترجمان نے مسگر گاوُ ں کے طلبہ کو درسی کتابوں کی عدم فراہمی سے متعلق اخبار میں چھپنے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اب تک 97 فیصد کتابیں موصول ہو چکی ہیں جن کو بلاتاخیر بچوں تک پہنچا دیا گیا ہے اور سکولوں میں کسی قسم کا بحران نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت کی طرف سے مفت کتابوں کی فراہمی کو عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں پر والدین کا اعتماد تیزی سے بحال ہورہا ہے ۔ سکولوں میں طلبہ کی بڑھتی ہوئ تعداد اس کا بین ثبوت ہے ۔ گورنمٹ اور محکمہ تعلیم کی تعلیم دوست کوششوں سے بعض علم دشمن عناصرخائف ہیں اور وہ اس قسم کی بےبنیاداور من گھڑت خبروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی مزموم کوشش کر رہے ہیں ۔ حکومت ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہے اس لئے عزت مآب وزیر اعلیٰ  گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے آئندہ سال سے مفت کتابوں کے ساتھ ساتھ سرکاری سکول کے طلبہ کے لئے مفت وردی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ جس کے انتہائی مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button