کیوا موشن روڑ کی آئے روز بندش سے اہلیانِ برالدو کو مشکلات کا سامنارہتا ہے، ڈرائیور ایسوسی ایشن
شگر(نامہ نگار)ڈرائیور ایسوسی ایشن برالدو کے صدر شیر علی اور جنرل سیکریٹری علی چو نے کہا ہے کہ کیوا موش روڈڈینجرپوائنٹ کے ٹینڈر میں تاخیر سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔کیونکہ مئی کے بعد دریاء میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کیساتھ یہاں کام جاری رکھنا ناممکن ہے ۔لہذا فوری طور اس روڈ کی ٹینڈر کرواکر کام شروع کیا جائے ورنہ اس سال بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیوا موشن روڈ آئے دن بند ہونے کی وجہ سے برالدو کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سڑک بلاک ہونے کے بعد عوام آپنی مدد آپ کے تحت آکر سڑک کھول رہے ہیں۔چندروڈ قلیوں کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام غائب ہیں ۔ برالدو عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کی عوام شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔اور اس روڈ کی ٹینڈر ملتوی ہونے کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔کیونکہ مئی کے بعد دریاء میں پانی کی بہاؤ بڑھا جانے کے بعد اس ایریا میں کام کرنا کسی کی بس کی بات نہیں۔ لہذا اس روڈ کی ٹینڈر فوری کرواکر کام شروع کیا جائے۔