معیشت

تجارت کی ترقی کے لئے ہنزہ چیمبر آف کامرس اور بزنس فورمز کے ساتھ بھر پور تعاون کریں‌گے، چینی وفد کی یقین دہانی

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ ہمارا دوسر گھر ہے، اس کی ترقی میں ہنزہ چیمبر آف کامرس اور بزنس فورمز کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں، ضلع ہنزہ کی خواتین کو ہنز مند بنا نے کے لئے مختلف شعبوں میں چین میں تربیت کے مواقع فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنزہ میں چین سے آئے ہوئے پاک چین انٹرنیشنل ٹریڈ لمٹنڈکے زیر قیادت ہمسایہ ملک چین کے شہر کاشغر سے آئے ہوئے سرمایہ داروں کے وفدنے ہنزہ چیمبر آف کامرس اور مختلف بزنس کمیونٹی کے وفود سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی کے وفود سے ملاقات میں مزید کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان سے مختلف میوہ جات اور دیگر اشیا چین لے جا کر فروخت کریں گے۔

انہوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم نے جس مقصد کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائے گے اور عوام کو ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کیا ہے اس کے پہلے مرحلے میں خواتین کو مختلف شعبوں میں ہنز مند بنانے کے لئے کاشگر کے مارکیٹوں کا دورہ کر ائے گے جس کے بعد ان کو تجربہ ہوگا کہ کاروبار کیسے کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں یہاں سے پھل اور فروٹ کو چین کے منڈیوں تک رسائی دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بجلی کی شدید قلت ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم متعارف کر وائیں گے، جس سے بجلی کی قلت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

چینی وفد کے ساتھ ہنزہ میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں چیمبر آف کامرس کے صدر دولت کر یم کے زیر قیادت عبدالرزق، کامل جان، شاہ جہان ، ہنزہ بزنس ایسوسی یشن کے عہدادارن فدا کریم ، اکرام اللہ بیگ جمال کریم خان ، اعجاز گلگتی کے علاوہ دیگر بزنس کمیونیٹیز کے نمائندے شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button