سیاست

‘وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مارچ میں ضلع شگر کا دورہ کرینگے’

شگر(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مارچ میں ضلع شگر کا دورہ کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان وزیر اعلیٰ کے دورہ شگر کے موقع پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ضلع شگر کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرینگے۔ مرکزی سیکریٹریٹ مسلم لیگ نون شگر میں سٹی صدر شیر علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شگر کے موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی بحث کیا گیا۔ اس کے علاوہ شگر میں جاری ریکارڈ ترقیاتی سکیموں اور میگا پروجیکٹس چھومک پل ، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لائنز ، روڈز نیٹ ورکس ، سرکاری سکولوں کا جال اور ضلع شگر کا قیام پر مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعلی حفیظ الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کاموں پر شفاف طریقے سے عملدرآمد پر مسلم لیگ ن شگر کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔ شگر میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے اور وزیر اعلی کا آئندہ شایان شان طریقے سے استقبال کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن شگر کے رہنماوں شکیل راٹھور ،حاجی رضا خان ، بشارت حسین و دیگر رہنماوں نے سکریٹریٹ کا قیام پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی رضا خان اور بشارت حسین نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں صرف پروپیگنڈہ رہ گیا ہے لہذا آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن انشااللہ کامیاب ہونگے کارکردگی کی بنیاد پر نہ کہ پروپیگنڈے کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button