جرائم

استور میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے جعلی نوٹ لانے والے ملزم کی نشاندہی ہوگی ہے، ایس پی محمد الیاس

استور(سبخان سہیل ) استور میں ایک کروڈ پچاس لاکھ روپے کے جعلی نوٹ لائے جانے کی اطلاع ملی تھی، لیکن جعلی نوٹوں کی کوئی بڑی کھیپ تقسم ہونے سے قبل ہی ملزمان کی نشاندھی ہوئی ہے اور بہت جلد اصل ملزم جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ ایس پی استور محمد الیاس

انہوں نے مزید کہا کی استور سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں جعلی نوٹوں کی شکایت پر کافی حد تک برآمدگی ہوگئی ہے، لیکن استور میں گزاشتہ ایک عرصے سے جعلی نوٹوں کی موجودگی کی شکایت تھی۔ ہمیں یہ بھی اطلاع ملی تھی کی استور میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ لائے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ اور پولیس نے رات دن محنت کر کے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے چھ ہزار مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوے ہیں۔ ملزم کی نشاندہی پر ایک اور شخص کی گرفتاری عملی میں لائی گئی ہے، لیکن اصل مجرم تاحال مفرور ہے، جو پشاور سے جعلی نوٹ لا کر اپنے کارندوں کے ذریعے نقصان کرتا ہے۔ملزم کی تلاش جاری ہے، اور اسے جلد گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ160جعلی نوٹ تقسیم کرنے والے ملکی معیشت کے دشمن ہیں، اور یہ غیر ملکی ایجنٹ بھی ہوسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button