کھیل

گلگت بلتتسان کے فٹبال کھلاڑیوں‌کو قومی ٹیم میں‌شامل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے، چیف سیکریٹری

غذر (دردانہ شیر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں فٹ بال کے کھیلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی جائیگی مکران اور چترال سے قومی ٹیم کھیلاڑی نکل سکتے ہیں تو گلگت بلتستان کے کھیلاڑیوں کو بھی قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے سیکرٹری ٹورازم کو میری یہ ہدایت ہوگی کہ وہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رابط کر ئے گلگت بلتستان کے کھیلاڑیوں کو بھی نیشنل ٹیم میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے گلگت بلتستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھ جانے سے علاقے میں امن و امان اور بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ غذر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے کھیلاڑیوں نے آج جس بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے حالانکہ غذر کی ٹیم کے دس کھیلاڑی کھیل رہے تھے اس کے باوجود بھی انھوں نے ہمت نہیں ہاری اس کے علاوہ گلگت کی ٹیم کے کھیلاڑی بھی مبارک باد کے مستحق ہے انھوں نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل میں ایک ٹیم نے جیتنا اور ایک نے ہارنا ہوتا ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ کل سے نگر میں گلگت بلتستان انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے علاقے میں کھیلوں کے فروغ سے صحت مند سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاعلاقے میں امن وامان یہاں کے لوگوں انتھک محنت کی وجہ سے قائم ہو اہے ہم سب عہد کرئے کہ ہم اس ترقی کے سفر کو جاری رکھے نگے امن ہوگا تو علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی چیف سیکرٹری نے سپورٹس بورڈ کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں کہا کہ جو مطالبات اپ نے پیش کئے ہیں یہ ایسے مطالبات ہیں جو کہ حل نہ ہوسکتے ہویہ مطالبات قابل قبول ہیں چونکہ میں اعلانات نہیں کرتا اپ کے تمام مطالبات حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع غذر کی ٹیم کو گلگت بلتستان انٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا کپ دیا سیکرٹری ٹورازم گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button