حفیظ الرحمن عوام کی زمین ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے، جھوٹبولنے میںمہارت رکھتا ہے، امجد ایڈووکیٹ
غذر (بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 31مئی سے پہلے میاں صاحب اڈیالہ جیل میں ہونگے اور ساتھ ساتھ حفیظ بھی منورجیل جائینگے حفیظ سرکار خطے کے عوام کی زمینوں کو اونے پونے داموں عوام سے چھینا کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم ان کے عزائم کو کسی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دینگے حفیظ الرحمان جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں جن لوگوں نے ان کو منتخب کروایا تھا وہی لوگ آج ان سے دور بھاگ رہے ہیں حفیظ سرکار ایک کمیشن بنا کر 75فی صد عوام کا اور25فی صد سرکار کا فارمولا طے کرانے کے لئے ہر ڈسٹرکٹ کے عوام کے پاس آنا ہے لیکن سکردو کے عوام نے ان کی اس گھناونی شازش کو ناکام بنا دیا ہے ضلع غذر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے عوام بھی اس فارمولے کو مسترد کر دینگے صدر پی پی پی نے مزید کہا کہ حفیظ سرکارنے اپنے ٹھیکداروں کے زریعے گلگت بلتستان کے تمام ٹھیکے اپنے نام کروایا ہے اب یہاں کے عوام کی زمینوں پر ان کی نظر ہے مگر ان کے یہ عزائم ہم کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دینگے صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے یہ باتیں اپنے دورہ غذر کے موقع پر گاہکوچ میں پی پی کے عہدیداروں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانھوں نے اس موقع پر ممبر شب فارم بھی پی پی کے ورکروں تقسیم کئے انھوں کہا کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے حق ملکیت اور حق حکمت کے لئے سکردو اور دنیور میں جلسے کئے ہیں اب 10مئی کو گاہکوچ سٹی پارک میں پی پی کا جلسہ ہوگا حفیظ سرکار جو عوامی ملکیتی اراضی ہے اس کو خالصہ سرکار کرکے سرکار کو دینا چاہتی ہے پی پی نے اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں پیش کیا ہے اس دفعہ ہم حفیظ سرکار کے خلاف گاہکوچ جلسے میں عوام کے سامنے پیش کرینگے اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا کہ موجودہ سی ایم عوامی کام نہیں کرتا بلکہ بڑے ٹھیکے اپنے دوستوں اور بھائیوں میں تقسیم کرتے ہیں ضلع غذر میں پی پی دور کے پراجیکٹ پر سی ایم اپنی تختیاں لگاکر خوش ہوتے ہیں ان کے دور میں غذر میں کوئی ایسا پراجیکٹ نظر نہیں آیا انھوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں ہم اپنے ریاستی اداروں کی قدر کرتے ہیں ہم اپنے سپریم کورٹ کا قدر کرتے ہیں لیکن حفیظ الرحمان کے بیانات سے یوں لگتا ہے کہ وہ ریاستی اداروں پر تنقعد کرکے کس کو خوش کروانا چاہتے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر پی پی پی ضلع غذر محمد ایوب شاہ نے کہا کہ آج قوم پرست اور دوسری پارٹیوں کے لوگ پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور پی پی پورے خطے میں ایک بڑی جماعت کے ابھر رہی ہے پی پی وفاق کی علامت ہے اور ہم سچے پاکستانی ہیں لالک جان شہید نشان حیدر کا تعلق بھی ایسی ضلع سے ہے انھوں نے ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ جن نوجوانوں کے اوپر شیڈول فور لگ چکا ہے انھیں فوری طور پر شیڈول فور سے خارج کیا جائے کیونکہ وہ آج پی پی جیسی قومی جماعت میں شامل ہورہے ہیں اور نام نہاد قوم پرست جماعت سے ائندہ جوانوں کی ایک بڑی تعداد بہت جلد پی پی میں شامل ہوگی