اہم ترین

معائدہ 2010 نامنظور، دیامر بھاشہ ڈیم متاثرین کا چلاس میں‌بڑا جلسہ، ہزاروں‌افراد کی شرکت

چلاس( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھک نیاٹ یوتھ مومنٹ کی کال پہ استحکام پاکستان جلسہ ڈی سی چوک چلاس میں منعقد ہوا جس میں متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم اور مختلف قبائل کے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کاڑد اٹھا رکھے تھے جس میں متاثرین ڈیم کے ساتھ ہونے والا معاہدے 2010 کو مسترد اور مختلف قبائل کے ساتھ منصفانہ سلوک کے نعرے درج تھے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تھک نیاٹ یوتھ مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی مشتاق احمد کالا خان , ہتھو ، زبیر نمبراد مولانا شجاع الحق مبشر آر بی کے وجاہت اللہ قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم ملکی سطح کا میگا منصوبہ ہے اس ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں واپڈا کے ساتھ غیر مشروط طور پہ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔دیامر بھاشہ ڈیم کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جو ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں ہم اس کو قدد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیم کی تعمیر کے سازشوں میں شامل عناصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سے متاثرین کے خواہشات اور مرضی کے مطابق آباد کیا جائے اور متاثرین پلاٹ کے بدلے موضوں رقم دیا جائے نیز اس حوالے سے متاثرین ڈیم میں فردا” فردا” رائے لی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص مفاداتی ٹولہ واپڈا پہ بے جا الزامات لگا کر ایماندار اور مخلص افراد کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین ہونے والا معاہدہ 2010 کو مکمل اور کلی طور پہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد معاہدہ میں ترمیم کر دی جائے جو تمام متاثرین ڈیم اور قبائل کو قبول ہو دیامر بھاشہ ڈیم رائلٹی میں دیامر کے عوام کا حق دیامر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام سیوریج نظام میں بہتری اور سی بی ایم کے سکیموں میں دیامر کے نالہ جات زراعت کی متاثر ہونے کی پیشگی اقدامات کئے جایئیں۔نیز ڈیم کے حوالے سے ملازمتوں میں دیامر کے عوام کو ترجیح دی جائے اور ڈیم کی تعمیر سے زرعی اراضی زیر آپ آنے کی وجہ سے گندم کے سالانہ کوٹہ میں خصوصی کوٹہ دیا جایے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس کے ڈاکٹروں کو پیکیج کے فوائد سے باہر رکھا گیا جوکہ ظلم کے مترادف ہے نیز ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے۔اس موقع پہ انہوں نے کہا کہ ای ٹی آئی پروگرام پہ شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی آئی پروگرام انتظامیہ تھک نیاٹ اور بابوسر کے عوام کے تحفظات دور کرے۔انہوں نے کمشنر دیامر پہ الزام عائد کرتے ہوئے کیا کہ کمشنر دیامر متاثرین ڈیم کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہئں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button