سیاست

تھک کے عوام کو جذبات میں‌آنے کی ضرورت نہیں ہے، ریاست تمام لوگوں کا خیال رکھتی ہے، فیض اللہ فراق

چلاس(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تھک داس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیاٹ اور بابوسر کے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرکے خصوصی حصہ دیں اور تھک کے عوام نیاٹ اور بابوسر کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملاکرآگے بڑھیں ،تاکہ آپ کا اتحاد مزید مستحکم اور مظبوط ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے وہ تمام لوگوں کے حقوق کا خیال رکھتی ہے ۔ریاست کسی پر ظلم کبھی نہیں کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھک کے عوام پرامن طریقے سے اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھیں ،جذبات میں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے،تھک کے عوام مذکرات کرنے کیلئے آنے والوں کے ساتھ مذکرات کریں اور اپنا موقف ہر فورم کے سامنے پیش کریں اور مذکرات کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھک نیاٹ اور بابوسر کے عوام غیور قوم ہیں ،یہاں کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور مزید بھی قربانی دینے کیلئے کسی بھی وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھک کے عوام لینڈ ریفامز میں حصہ لیکراپنی زمینوں کا تحفظ کریں ،یہ اہم موقع ہے اس سے یہاں کے عوام کو بڑا فائد ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button