یاسین اور گوپس کو ضلع بنانے کی تحریک کی حمایت کریںگے، سلطان رئیس چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی
یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ور ہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانزیب ،سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر محمدایوب شاہ اور غذر کے عمائدین کی ایک وفد نے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رائیس اور گلگت بلتستان قائدحزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ،محمدشفیع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
یاسین کی سیاسی شخصیات نے صدرعوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور قائدحزب اختلاف کو گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے باقاعدہ عوامی تحریک چلانے سے قبل اعتماد میں لیا ۔دونو ں رہنماوں نے گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے عوامی تحریک چلانے کے صورت میں تحریک کے ساتھ دینے کا یقین دلایا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے راجہ جہانذیب نے کہا کہ گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی ،اے پی ایم ایل ،تحریک انصاف نے مشترکہ جدوجہدکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے آج عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر اور مولانا سلطان رائیس اور قائدحزب اختلاف کپٹین (ر)محمدشعفی سے میٹنگز ہوئی ہیں۔
دونوں رہنماوں نے ہمارئے مطالبے کو جائز قراردیکر ساتھ دینے کا یقین دہانی کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں 21تاریخ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کیا ہے کانفرنس کے بعد اگلے مرحلے کے لیے لائے عمل طے کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومتغذر کے عوام کو لالی پوپ دیکربہلانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔ ہم نے عہدکیا ہے کہ اب گوپس یاسین کو ضلع بناکر دم لینگے ۔ضلع سے کم کسی پیکج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔