جرائم

ایون میں پولیس کاروائیوں کے دوران مختلف مقامات سے متعدد منشیات فروش گرفتار

چترال(بشیر حسین آزاد)ایس ایچ ایون سب انسپکٹر امان اللہ نے چارج سنبھالنے کے بعد ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت ظفر احمد کی قیادت میں مختلف اوقات میں مختلف مقامات پہ چھاپے مارکر کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 2000گرم سے زائد چرس اور دیسی شراب براآمد کیے۔اور ایون میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کافی حدتک منشیات پر قابو پایا۔مختلف اوقات کے دوران ان کاروائیوں پر ایون کے عوام نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے نوجوان اور تعلیم یافتہ ایس یچ اوز کو مختلف اسٹیشنوں میں تعینات کرنے پر ڈی پی او چترال کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button