چھورکا شگر میںواقع فروٹ پروسیسنگ یونٹ ٹوٹپھوٹکا شکار
شگر(نامہ نگار)فروٹ پروسیسنگ یونٹ چھورکاہ شگر کی عمارت محکمہ زراعت کے حوالے ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا۔عمارت کی جگہ جگہ کریک آنے لگا۔اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی خاموشی معنی خیز ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت بلتستان ریجن کی کوششوں سے چھورکاہ شگر میں جدید ٹیکنالوجی کے تحت خوبانی سکھانے کے لئے ایک پروسیسنگ یونٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا جس کے لئے ایک پروجیکٹ بھی محکمہ زراعت نے منظور کروائے تھے جس کی میعاد 5برس تھی اس دوران اس پروجیکٹ میں ملازمین بھی بھرتی ہونے تھے اور یونٹ باقاعدہ طور پر فنکشنل ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت نے پروسیسنگ یونٹ کے لئے درکار مشینری بھی خریدی گئی ہے اور اس سسٹم کو چلانے کی تیاریاں مکمل ہیں مگر عمارت تیار نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ زراعت کی تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی ہے محکمہ زراعت کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ پروجیکٹ گلگت بلتستان سطح کا ایک اہم منصوبہ تھا اور 4کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس عمارت کو 2015میں مکمل ہونا تھا تاہم محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم توجہی کے باعث یہ عمارت تعمیر ہوتے ہوتے اہم پروجیکٹ کی میعاد ہی ختم ہوکر رہ گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2015میں تعمیر ہوکر محکمے کے حوالے کی جانے والی عمارت 2018تک محکمہ زراعت کے حوالے نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث محکمے کیجانب سے کی جانے والی تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی ہے اور جس مقصد کے لئے جس بلڈنگ کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس کی خاطرخواہ فوائد بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروٹ پروسیسنگ یونٹ تاحال مکمل تیار ہوکر محکمہ زراعت کے حوالے نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث امسال بھی اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوسکے گا کیونکہ جون میں خوبانی کا سیزن شروع ہوجاتا ہے اگر محکمہ تعمیرات عامہ نے نوٹس لیکر ادھورے کام مکمل کرکے بھی عمارت کو محکمہ زراعت کے حوالے کیا گیا تب بھی مشینری کی تنصیب ہوتے ہوتے 2018کا سیزن ختم ہوسکتا ہے جس کے باعث کہا جارہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی کے باعث اہم منصوبہ تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا اور چھورکاہ شگر کے عوام اس اہم منصوبے سے بروقت مستفید نہیں ہوسکا ۔ادھر اس یونٹ کی تعمیرات کے دوران کام کرنے والے مزدور بھی ابھی تک ان کی اجرت نہ ملنے کی وجہ سے متعلقہ کنٹریکٹرز پر نالان ہے ۔اور ان مزدوروں نے تنگ آکر پولیس اور انتظامیہ کے دروازے کھٹکھٹارہے ہیں ۔یہاں سے بھی عدم توجہی کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔