کھرمنگ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر کام کا آغاز نہ کرنے کے خلاف مقامی افراد نے پانچ گھنٹوںکے لئے کارگل روڑبند کردی
کھرمنگ (بیورورپورٹ) کھرمنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر کام شروع نہ کرنے کے خلاف منٹھوکہ میں کارگل روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا گیا سینکڑوں لوگ موجود تھے حکومت کے خلاف شدید نعریہ بازی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر حکومت خلاف نعرے درج تھے دفاعی اعتبار سے اہم روڈ 5گھنٹوں تک کے لئے مکمل بند کر دیا گیا سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں مسافرین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا سول جج کھرمنگ کی گاڑی کو بھی آگے جانے نہیں دیا جس پر سول جج واپس سکردو کی طرف روانہ ہوگئے
علاقہ جات منٹھوکہ غاسینگ آخوندپا مادھوپور اور ہلال آباد کے عوام کے اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مولانا ایوب صوبیدار غلام محمد علامہ دانش فدا حسین علی اشتر ٹھکیدار حاجی اسماعیل آف بریسل اور دیگر کا کہنا تھا ضلع بنے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن کچھ لوگوں کی ہت دھرمی کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے سنگ بنیاد میں تاریخ پہ تاریخ دے رہے ہیں کئی بار نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود تعمیرات کا آغاز شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام اب آپے باہر سے ہو رہے ہیں حکومت کھرمنگ کے سادہ عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں اب کوئی بہانہ قابل قبول نہیں ہے کھرمنگ کے تمام یونین کونسل کے سرکردگان نے گوہری تھنگ پر ہی اتفاق کیا ہے لیکن حکومت کی طرفسے تاخیری حربہ سمجھ سے بالاتر ہے
اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ ایس پی کھرمنگ سمیت دیگر پولیس آفیسران مذاکرات کے لئے پہنچ گئے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ امیر خان نے کہا کہ کمشنر بلتستان حمزہ سالک عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں 26اپریل کو کمشنر پاکستان پہنچ رہے ہیں اور 29اپریل کو گوہری میں ہی ضلعی ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا کہیں اور بنانے کی باتیں بے بنیاد ہے
ڈپٹی کمشنر کی مظاہرین کو 29اپریل کو سنگ بنیاد رکھنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے اور کہا کہ 29اپریل کو اگر سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا تو اس سے بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔