بلتستان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے محمد رضا بیگ نے فائٹر پائلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
سکردو (ایس ایس ناصری) بلتستان کےمرکز سکردو سکیمدان سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد رضا بیگ نےبلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرینگ سینٹر رسالپور سے جنگی جہاز کے پائلیٹ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر اپنی زمہ داری سنبھال لی ہے، جوعلاقے کے لئے قابل فخر ہے ۔
محمد رضا بیگ دوران طالب علمی سے ہی قابل محنتی اور ذہین تھے اور ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے تھے ۔
واضح رہے کہ محمد رضا بیگ سکردو کے معروف گورنٹمنٹ کنٹریکٹر محمد اعجاز بٹ کا بھانجا ہے۔ اس حوالے سے محمد اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ میرے بھانجے نے ہمیشہ دن رات ایک کرکے محنت کی اور آج انہیں اپنی محنت کا صلہ مل گیا انہوں نے کہا کہ رضا بیگ ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ وہ مسقبل میں آرمڈ فورسز جوائن کر کے ملک وملت کی خدمت کریں گے۔ آج انکی خوابوں کو تعبیر ملی جوکہ قابل فخر ہے۔
اس موقع پر محمد رضا بیگ کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے میری والدہ اور میرے عزیز واقارب کی دعائیں شامل ہیں انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی خدمت کو بہتر انداز میں انجام دیں گے اور قوم و ملت سمیت علاقے کا نام روشن کریں گے۔