عوامی مسائل

واپڈا داسو ڈیم سے متاثرہ علاقے میں سماجی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد میں ناکام ہوگیا ہے، متاثرین کمیٹی

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان ،واپڈا داسو ڈیم کے متاثرہ علاقوں میں سماجی بہبود کے دعووں پر عمل درآمد میں مکمل طورپر ناکام ہوگیاہے ۔ اربوں روپے کے علاقائی ترقیاتی فنڈ سمیت متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی مخلص کوششیں سامنے نہیں آرہی ۔ 4320میگاواٹ کے بڑے پروجیکٹ کے شروع سے لیکر آج تک کہیں بھی کوہستان کے متاثرین کو ہنر فراہم نہیں کی گئی اور انسانی وسائل بیرونی اضلاع سے داسو منتقل کی جارہی ہیں جس پر مقامی متاثرین کی کمیٹی برہم ہے ۔

گزشتہ روز ڈی سی آفس میں متاثرین کی کمیٹی نے تحریری درخواست کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا سے کہا ہے کہ اُن کے ساتھ طے شدہ یاداشت پر فوری عمل کیا جائے اور بیرونی بھرتیوں پر فوری پابندی لگاکر مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے ۔ ادھر کوہستان پریس کلب کے صحافیوں کی ٹریننگ کی فائل دو مہینوں سے واپڈا ہاوس لاہور میں زیرالتوا ہے جس کا بجٹ انہتائی قلیل ہے اور واپڈا حکام فائل ٹیبلوں پر گھماتے رہتے ہیں جبکہ جی ایم داسو ڈیم کے اختیار بھی باہرہے ۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ پروجیکٹ ایریا میں موجود پریس کلب کے صحافیوں کی ٹریننگ کی منظوری نہیں ہوتی تو دیگرمتاثرین کے نوجوانوں کو سکل ٹریننگ اور روزگار کیسے ملے گا؟ ریزروائیر ایاء کی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ داسو ڈیم سائیڈ پر مقامی متاثرین کے ساتھ زیادتیاں بند نہ کی گئیں تو وہ ضلع گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button