محکمہ لائیو سٹاک شگر کے زیرِاہتمام جانوروں کو بیماریوںسے بچانے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز
شگر(عابدشگری) محکمہ لائیو سٹاک شگر کی کارکردگی محدود وسائل کے باوجو شاندار ہے۔ اور نہایت ہی قلیل وسائل کے باوجود کسانوں کی مسائل حل کرنے اور جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذاکرحسین، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک شگر ڈاکٹر اسرارحسین اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی نے محکمہ لائیو سٹاک شگر کے زیر اہتمام ڈی وارمنگ کمپین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ڈی وارمنگ کمپیئن آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کمپین کا افتتاح کردیا۔ اس کمپین کا مقصد مویشیوں اور جانوروں میں اندرونی اور بیرونی جراثیم کا خاتمہ ہے۔ اورمختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے جانوروں پر چھڑکاؤ اور سپرے کیا جائے گا۔جس سے جانور صحت مند ہوجاتا ہے اور ان کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوجاتا یے۔ اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی لائیو سٹاک شگر ڈاکٹر اسرار حسین نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک شگر جانورو، کی علاج و معالجہ حفاظتی ٹیکہ جات اور کسانوں میں جانوروں کے صحت کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں کوشاں یے۔اسی سلسلے میں ڈی وارمنگ کمپین کا آغاز کیا جارہا یے جوکہ پورے ضلع شگر میں جاری رہے گا۔ سابق ممبر ضلع کونسل شگر حاجی وزیر فدا علی نے کہا کہ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک شگر کی کارکردگی محدود وسائل کے باوجو شاندار یے۔ اور نہایت ہی قلیل وسائل۔کے باوجود کسانوں کی مسائل حل کرنے اور جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلیے کوشاں ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین سے خطاب کرتے ہوئے محکمے پر زوردیا کہ اس مہم کو پورے ضلع میں پھیلائے خاص کر باشہ اور برالدو ویلی میں اس کی شدید ضرورت ہے ۔ ان علاقوں کے لوگوں کی معیشت کا دارومدار انہیں مویشیوں پر ہے۔ انہوں نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور شگر انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔