عوامی مسائل

شگر: برالدو روڈ کئی دنوں سے بند، ہزاروں افراد محصور

شگر(نامہ نگار) شگر برالدو روڈ کئی دنوں سے بند ہزاروں افراد محصور،درجنوں بیمار بھی پھنس گیا۔ علاج و معالجے کیلئے کوئی سہولیات موجود نہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے منہ پھیر لیا۔روڈ کھولنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برالدو سےسابق ممبر یونین کونسل اور معروف سماجی شخصیت چیئرمین طہٰ نے کہا ہے کہ گذشتہ برفباری کے بعد سے علاقہ برالدو جانے والی روڈ مکمل بند ہے۔ بیانگسا سے پکورہ تک کئی جگہوں پہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگہ جگہ روڈ صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے۔جس کی وجہ سے ہزاروں باسی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے سیاح پھنس گیئں ہے۔ جن میں درجنوں بیمار افراد بھی شامل ہے۔ علاقہ برالدو میں علاج و معالجہ کی کوئی مناسب سہولیات موجود نہیں۔ جبکہ ان بیمار افراد کو سکردو اور دیگر علاقوں میں منتقل کیلئے بھی کوئی مناسب بندوبست کا کوئی سہولیات موجود نہیں۔گذشتہ دنوں ایک خاتون مریض کو لوگوں نے کندھوں پر اٹھا کر دریا پار کرتے ہوئے لایا گیا مزید ایسی سیریس مریض بھی موجود ہیں۔ جنہیں فوری طور علاج کی ضرورت ہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی او کو ا س بارے میں فوری اقدامات کیلئے درخواست کیا تھا لیکن محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔اور روڈ کھولنے کیلئے کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری برالدو روڈ کو نہیں کھولا گیا تو انسانی المیہ کا خدشہ ہے ۔ اگرخدانخواستہ ایسی کوئی صورتحال سامنے آئی تو اس کی ذمہ داری محکمہ تعمیرات عامہ شگر پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button