تعلیمچترال

جغور چترال میں‌گرلز ہائی سکول کا افتتاح‌

چترال(رپورٹ شاہ مراد بیگ)ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک چترال سلیم خان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جغورچترال کاافتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے فیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہوں۔گورنمنٹ گرلزہائی سکول جغور اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔مڈل سکول کو ہائی درجہ دینے کا مقصد ں کے طالبات اپنے گھرکے دہلیزمیں تعلیم حاصل کر سکیں گیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اب اپنی روایتی ذمہ داریاں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان ہے۔ عورتوں کی تعلیم کی اہمیت کا شعور اب دنیا کے کسی بھی معاشروں میں بھی اجاگر ہونے لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ عورت معاشرے کا اہم جز ہے جسے ہر روپ میں اسلام نے اعلیٰ مقام و مرتبہ دیا ہے۔اسلام دنیا کا پہلا مذہب ہے جس نے عورتوں کو حقوق دئیے۔اور ان حقوق میں ایک حق تعلیم کا بھی ہے۔تعلیم کے حصول کے لئے خواتین کو یکساں مواقع کی فراہم ہونے چاہئیں۔ تعلیم یافتہ خواتین قومی ترقی کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہیں۔ یہ امر ضروری ہے کہ خواتین تعلیم حاصل کریں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ قومی ترقی کی رفتار تیز ہو کیونکہ تیز رفتار ترقی کیلئے خواتین کو اپنا مو ثر کردار اداکر سکتی ہیں ہے۔سلیم خان نے کہاکہ حالیہ پانچ سال کے اندر2ہائیرسیکنڈری،8ہائی کئی مڈل اورپرائمری سکول بنائیں عوامی مطالبے،علاقے کی پسماندگی اورایک سکول سے درسرے سکول کی فاصلے کومدنظررکھتے ہوئے رکھاہوں۔اپنے دس سالہ دورمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ۔چترال کے عوام کامشکورہوں کہ انہوں نے کارکردگی کی بنیادپردوسری دفعہ مجھے پرعتمادکرکے ممبرصوبائی اسمبلی منتخب کیا۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،پی پی پی خواتین ونگ کے ضلعی صدرناہیدہ سیف ایڈوکیٹ،ٹاون کے نائب صدرسفیراللہ ایڈوکیٹ ،سابق چیئرمین پی پی پی جغورمحمدظاہرشاہ،وی سی نائب ناظم جغورشہبازخان،کسان کونسلرمحمدشاقی ،مولانامختاراحمد،نوجوان سوشل ورکروسماجی کارکن گل آغا،کونسلرعبدالعزیزاوردیگرنے ایم پی اے سلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اہلیان جغور،بکرآباد،چمرکن وادیگرملحقہ دیہات مڈل سکول کوترقی دے کرہائی کادرجہ دینے پرجس محنت اورخلوص سے آپ نے کام کیاانتہائی لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ سکول کے اب گریڈیشن کی منظوری پرفنڈزکی فراہمی اورپھرتعمیرکے کام کے آغازسے لیکرتکمیل تک واجملہ اسٹاف کی تعیناتی تک ہرمرحلے پرانتہائی اہم کرداراداکیاہے اس پرعلاقے کے عوام آپ کابھرپورشکریہ اداکرتے ہیں۔ تقریب میں جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے درجنون افرادپی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button