تعلیم

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں‌داخلوں کے بارے میں‌معلوماتی سیمینار کا انعقاد

چلاس(شہاب الدین غوری سے )قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں داخلوں کی آگاہی کے حوالے سے کے آئی یو انتظامیہ کے زیر اہتمام چلاس ہائی سکول میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔سیمنار میں کمشنر دیامر سید عبدالوحید شاہ ،فوکل پرسن کے آئی یو دیامر کیمپس ڈاکٹر شاہ نواز ،ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک سمیت تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے آفسران،سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین دیامر اور عمائندین چلاس کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔کےآئی یو کیمپس دیامر میں داخلوں کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر ڈویژن سید وحید شاہ نے کہا کہ دیامر کے لوگ  یونیورسٹی کیمپس سے فائدہ اُٹھانے کیلئے اپنے بچوں کو کیمپس میں داخل کرواکر تعلیم دلائیں ،چلاس شہر میں یونیورسٹی کیمپس کسی نعمت سے کم نہیں دیامر لوگ اور معززین علاقہ اس کیمپس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس ڈاکٹر شاہ نواز نے کہا کہ دیامر کے لوگ یونیورسٹی کو کامیاب بنانے کیلئے کے آئی یو انتظامیہ کا ساتھ دیں ،دیامر کیمپس یہاں کے نوجوان نسل کی بہتر تعلیم کیلئے ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے ،اس کیمپس کو کامیاب کرنے سے یہاں کے لوگوں کی تقدیر بدلے گی اور ایک وقت ایسا آئیگا کہ یہ کیمپس پوری یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرے گا پھر ایک وقت ایسا بھی آئیگا کہ ملک بھر سے لوگ تعلیم حاصل کرنے کیلئے یہاں کا رخ کریں گے ،اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دیامر کے لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو کیمپس میں ایڈمیشن دلاوائیں ،گھر کی دہلیز پر یہاں کے طلبہ کو اعلی تعلیم دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ شروع میں اس کیمپس کے اندر دو ڈیپارٹمنٹ کھولے گئے ہیں آہستہ آہستہ دیامر کیمپس میں دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی کھولے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی سی آدم شاہ، مولانا آیاز صدیقی ،نکیر عالم،طاہر ایڈوکیٹ،شریف شاہ،غلام ربانی،عزت اللہ و دیگر نے کہا کہ دیامر کے لوگ موجودہ حکومت کے شکرگزار ہیں کہ دیامر جیسے تعلیمی پسماندگی کا شکار ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلئے کیمپس کے قیام کا منظوری دی گئی اور کلاسس کا اجراء کیلئے باقاعدہ داخلے بھی شروع کیئے گئے ،دیامر کے لوگ کے آئی یو کیمپس کی کامیابی کیلئے آگے بڑھیں گے اور اپنے بچوں کو کیمپس میں داخلے دلواکر گھر کی دہلیز پر  اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کے آئی یو انتظامیہ دیامر کے نالہ جات میں داخلوں کی آگاہی کیلئے مہم چلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ داخلہ لے سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button