یاسین میں‌ تیز ہواوں‌ نے سینئر صحافی و غذر یونین آف جرنلسٹس کے جنر سیکریٹری معراج علی عباسی کے مکان کی چھت گرادی

غذر (نمائندہ خصوصی) غذر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید تیز ہواہوں کی زد میں آنے کی وجہ سے یاسین سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی و غذیونین آف جرنیلسٹ کے جنرل سیکرٹری معراج علی عباسی کے رہائشی مکان کی چھت گر گئی۔

ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے تحصیل دار یاسین کے ہمراہ متاثرہ جگے کا دورہ کیا معراج عباسی کے گھرجا کر اہلخانہ کی خیریت معلوم کیا جبکہ تحصیلدار یاسین نے اپنے عملے کے ہمراہ نقصانات کی تخمینہ بھی لگایا ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیربرائے خوراک غلام محمد ، سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدرپی پی پی غذر محمدایوب شاہ ،صدرغذر پریس کلب یعقوب عالم طائی ،صدر غذر یونین آف جرنیلسٹ راجہ عادل غیاث ،سابق صدر غذر پریس کلب و گلگت بلتستان کے سینئرصحافی دوردانہ شیراور غذر پریس کلب کے تمام صحافیوں نے ٹیلفون پر معراج علی عباسی سے اُن کے خاندان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے قدرتی آفات سے ہونے اولی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments