کھیل

چلاس میں‌جشن بہاراں‌ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان)محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے چلاس میں جشن بہاراں ہارڈ بال کرکٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغازکر دیا گیا۔افتتاحی میچ میں ٹی کے ٹائیگرز الیون نے دیامر سٹار کلب کو بدترین شکست دے دی۔ٹی کے ٹائیگرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 185رنز اسکور کئے۔مقابلے میں دیامر سٹار کلب کے کھلاڑی مجموعی طور پر60رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹی کے الیون کے کھلاڑی احمد اقبال نے 60رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی جاری اس ایونٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر مامون اللہ جبکہ صدر محفل ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن عبدالباری تھے۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر مامون اللہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مندانہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔کھلاڑی آپس میں پیار محبت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کا کردار کلیدی اور خوش آئند ہے۔مہمان خصوصی نے صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب نوجوانوں کے رجحان کو بھی سراہا۔جشن بہاراں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایک درجن سے زائد ٹیمیں شریک ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button