خبریں

یوم شہادت امام علی پر گریلت سے گنش ہنزہ تک جلوس برآمد

ہنزہ(ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی شہادت حضرت امام علیؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ہنزہ میں یوم شہادت حضرت امام علیؑ کا مرکزی جلوس گرلت امام بارگاہ سے برآمد ہوکر شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا گنش کے مرکزی امام بارگاہ امامیہ کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔شہادت مولائے کائنات کے عنوان سے گرلت امام بارگاہ میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر علی محمد نے کہاکہ حضرت امام علیؑ کی تعلیمات اُمت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ حضرت امام علیؑ کی شہادت کا اصل وجہ انصاف پر مبنی فیصلے تھے ۔ مولائے کائنات نے حقیقی اسلام کو معاشرے میں عام کرنے میں رسول پاکﷺ کے ساتھ دیا ۔ حضرت امام علیؑ انسانیت کی روح رواں تھے اُنہوں نے مزید کہاکہ مسجد کوفہ میں جب مولائے کائنات کو ابن ملجعم کے ہاتھوں ضربت لگی تو مولائے کائنات نے فرمایا ۔ رب کعبہ کی قسم علی کامیاب ہوگیا ۔ امام علیؑ انصاف کا مرکز تھا مولائے کائنات کے فرمودات پر عمل کر کے ہم دُنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ مولائے کائنات کی شہادت کی اصل وجہ اللہ تعالیٰ کی واحدنیت ،عدل اور نظام مصطفیﷺ کے نفاز کی خاطر جام شہادت نوش کیا ۔ بعداز ڈاکٹر علی محمد مجلس سے شیخ راحت حسین ہنزائی اور شیخ موسیٰ کریمی نے بھی خطاب کیا اور مولائے کائنات امام علیؑ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئیں بعداز مجلس گرلت امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہوا ۔ عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا مغرب کے ٹائم پر جلوس گنش کے مرکزی امام بارگاہ امامیہ کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا ۔ جہاں پر روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button