خبریں

گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے لئے عوامی تحریک چلانے کا آغاز ہوگا، 28 اپریل کو طاوس یاسین میں‌عوامی اجتماع منعقد ہوگا

یاسین (معراج علی عباسی )ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے گوپس یاسین کو ضلع کے حوالے عوامی تحریک چلانے کے لیے کمرکسی لی ۔تیاریاں مکمل 28کو طاوس چوک پرسٹیج سجے گی ۔ ممبرقانون سازاسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانزیب نے 28اپریل کو یاسین سے گوپس یاسین ضلع بناو تحریک کے تحت عوامی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے 28اپریل بروزاتور کو پاکستان تحریک کے جانب سے ایک اعظیم الشان عوامی احتجاجی جلسہ طاوس چوک میں منعقدکرنے کرنیکا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ یاسین میں 28 اپریل کو منعقدہ جلسے کے بعد آل پارٹیزکانفرنس میں طے شدہ فیصلے کے مطابق غذر بھرمیں عوامی احتجاجی تحریک شروغ کیا جاے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روزغذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں گوپس یاسین ضلع کے حوالے منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس کے مطابق گوپس یاسین ضلع کے حوالے سے 30مئی کے بعد غذر سطح پر ضلع بناو تحریک شروغ ہوگی تحریک میں پی ٹی آئی ،پی پی پی ،بی این ایف ناجی گروپ ،اے پی ایم ایل ،جماعت علماء اسلام ،جماعت اسلامی کے علاوہ غذر کے دیگرمذہبی و سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کے صوبائی حکومت کے ایماپر رقبے کے اعتبار سے چھوٹے اور آبادی کے اعتبار سے بہت گوپس یاسین سے بہت کم علاقوں کو ڈسٹرکٹ بنایا گیا ہے ۔غذر کی آبادی اس وقت 3لاکھ سے زیادہ ہے ۔حالیہ مردشماری میں بدنیتی کے تحت غذر کے آبادی کو کم دیکھا ہے ۔غذر کی اصل آبادی کے حوالے سے ہمارے پاس شواہدموجودہے ۔ ہزہانس پرنس کریم آغاخان کے دورہ یاسین کے موقع پر غذر میں 2لاکھ 50ہزار اسماعیلی بھائی بہنوں نے دیداری کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ جبکہ ا آہلسنت آبادی 50ہزار سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ جگلوٹ اور دنیور بھی سب ڈویژن بن گئے جبکہ 80ہزار سے زیادہ آبادی پرمشتمل یاسین کو سب ڈویژن بنانے کااعلان کرکے وزیراعلیٰ سمجھتا ہے کہ کشمیرفتح ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ 28اپریل سے گوپس یاسین ضلع تحریک کے لیے جہادکرنے کا وقت آپہنچا ہے ۔تاریخی اعتبار سے یاسین پولیٹکل ڈسٹرکٹ رہا ہے جبکہ آج تو ہم گوپس کو بھی ملاکر ڈسٹرکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اے پی سی میں ہونے والے فیصلے کے تحت جب تک گوپس یاسین ضلع کا اعلان نہیں ہوگا تب تک غذربھرمیں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ کا قیام ہمارا مطالبہ ہے ہم ڈسٹرکٹ سے کم کسی چیزپر کسی صورت راضی نہیں ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button