شگر میںریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عدم قیام نمائندوںکی نااہلی کا ثبوت ہے، محمد ظہیر عباس سیکریٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم
شگر( پ ر) مجلس وحدت المسلمین شگر کے سینئر رہنماء و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ سانحات در سانحات کے باوجود ضلع شگر میں فائربرگیڈ اور ریسکیو کے ادارے قائم نہ ہونا منتخب نمائندوں کی نااہلی اور صوبائی حکومت کی ضلع شگر کیساتھ عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ضلع شگر میں گذشتہ دو سالوں سے پہ در پے آگ لگنے کی واعات میں اضافہ ہوا ہے ۔آگ بجھانے کیلئے مناسب اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رواں برس اب تک سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات ضلع شگر میں پیش آئے عمائدین نے شگر میں ہوم سیکرٹری جواد اکرام کو اپنے دورہ شگر کے موقع پر مذکورہ اداروں کی قیام کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تھی جس پر انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد شگر میں فائر برگیڈ اور ریسکیو کے دفاتر قائم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ہوم سیکرٹری کے دورے کے کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا بتایا جاتا ہے کہ شگر میں رواں برس ہونے والے آتشزدگی کے واقعات میں سب سے زیادہ نقصان ڈوکو باشہ میں ہوا جہاں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئیں جس پر ڈوکو کی فضا اب بھی سوگوار ہے شگر کے سرکردگان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر ضلع شگر میں ان اداروں کے قیام کے لئے اقدامات کریں تاکہ کسی بھی حادثے میں کم سے کم نقصان کا سامنا ہو۔