کھیل

غذر، پندرہواں شہدائے کارگل فٹبال ٹورنامنٹ کا داماس میں آغاز

1512160_10204003797308608_2406994601519627864_o
داماس سٹیڈیم کا منظر

غذر(نیوز رپورٹر) پندرہواں شہدائے کارگل فٹ بال ٹورنامنٹ کا داماس فٹ بال اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا. اس ٹورنامنٹ میں ضلع غذر کی چاروں تحصیلوں سے چون(54) ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے. ابتدائی روز چار میچز کھیلے گئے. پہلا میچ (RCGG) اور جی یو سی گاہکوچ کے درمیان ہوا، جس میں جی یو سی گاہکوچ نے دو گوال سے کامیابی حاصل کر لی. دوسرا میچ ہا تون داس الیون نے فرینڈز کلب گاہکوچ کو دو گوال سے ہر دیا، تیسرے میچ میں مشتاق الیون سلپی مقررہ وقت تک گراؤنڈ میں نہیں پہنچ سکی،اور برادرز کلب داماس فتح قرار پائی، آخری مقابلے میں ہاتون کالج محلّہ نے گلمتی بی کی ٹیم سے کامیابی سمیٹی. اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے، جس میں کارگل کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے جانبازوں کی جرات اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں نوجوانوں کو کھیل و تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقعے فراہم کیے جا رہے ہیں.ہفتے کے روز بھی چار مقابلے ہونگے جن میں ڈی جے اسکول گاہکوچ کا مقابلہ مومن آباد کلب داماس سے، راجو کلب داماس کا مقابلہ گاہکوچ سینٹرل کلب سے، داماس سپورٹس ریڈ کا مقابلہ گاہکوچ پائیں الیون سے اورجئے گاہکوچ الیون کا مقابلہ جی وائی سی داماس مشکو سے ہوگا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button