شیر قلعہ چیک پوسٹ کے قریب قائم ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر بند، سیاحوںکو معلومات کون دے گا؟
غذر (ڈی ڈی شیر ) شیرقلعہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب بنایا گیا ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر تالہ بند, سے ضلع میں انے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ۔ یہ سینٹر اس لئے بنایا گیا تھا کہ اگر کوئی سیاح غذر میں داخل ہو تو وہ اس انفارمیشن سینٹر سے ضلع کے متعلق معلومات حاصل کرسکے۔ مگر جب سے یہ سینٹر بنایا گیا اس وقت سے تاحال اس کی تالہ بندی جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی وغیر ملکی سیاح جو بڑی تعدا د میں غذر کارخ کرتے ہیں علاقے کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سخت پریشان ہوتے ہیں۔
دوسری طرف نو ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ضلع غذر جو رقبہ کے لحاظ سے پورے آزاد کشمیر سے بھی بڑا علاقہ، ہے کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے سیاح علاقے کو پوری طرح نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
غذر میں سیاحت کا محکمہ صرف مکمل طور پر سیاحوں کو معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس وقت گریڈ ون سمیت صرف چار ملازمین کام کرتے ہیں اے ڈی کو دو ڈسٹرکٹ کا چارج دیدیا گیا ہے جو زیادہ تر غذر کی بجائے ہنزہ میں زیادہ ڈیوٹی دینے کو ترجعی دیتا ہے ٹوررزم کے دو سے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر کئی اور محکموں میں دیوٹی انجام دے رہے ہیں جس باعث صوبے ان افسیران کی کمی پڑ گئی ہے جب کہ غذر میں تعینات ایک کمپیوٹر اپریٹر کو بھی غذر سے ہٹا کر کئی اور تعینات کر دیا گیا ہے جو غذر کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور غذر میں انے والے سیاح غذر سے ہوتے ہوئے چترال جاتے ہیں مگر مناسب معلومات نہ ہونے سے انھیں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے