نوجوان
روندو یوتھ فورم عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ کام کرتا رہے گا، پریس ریلیز
سکردو(پ ر) روندو یوتھ فورم عوامی مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے اور وعوامی حقوق کیلے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی اور روندو کی تعمیر و ترقی میں فورم کا ہر رکن اپنے بساط سے بڑھ کر کام کرتے رہیں گے روندو یوتھ فورم ایڈوئزری اور کیبنٹ کی مشترکہ میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روندو بلتستان کا گیٹ وے ہیں اور بلتستان کی تاریخ میں روندو کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں روندو کے نوجوانوں، بزرگوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے ہمیشہ نہ صرف روندو کی تعمیرو ترقی کیلے جدو جہد کی بلکہ پورے گلگت بلتستان کی عوامی مسائل اور ان کے حل کیلے آواز بلند کی روندو یوتھ فورم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان خصوصاً سرزمیں روندو کے مسائل اور معاشرے میں ہونے والے نا انصافیوں پر آواز بلند کرتی رہے گی بیاں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آر وائی ایف کو مزید فعال بنانے کیلے ممبر سازی اور کیلےمہم چلائی جائے گی اور اس فورم کی مشن کوروندو کے چپہ چپہ تک پہچائیں گے اس سلسلے میں علاقے کے باشعور نوجوانون اور نوٹ ایبل افراد سے ملاقاتیں کریں گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روندو کی تعمیر وترقی اولیں مشن ہے اور روندو کے مختلف اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلے اداروں کے سربراہان سے ان مسائل کےحل کیلے مطالبات بھی کریں گیں خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلے ادارے کے اعلیٰ حکام اور سربراہان سے اپیل کی جائیگی ۔میٹنگ میں یوتھ فورم کے ایڈوئزری کونسل کے وزیر اعجاز، محمد میر، ایس ایس ناصری، محمد عالم سابق صدر جاوید حسین اور کیبنٹ کے صدر مشروف عالم۔جنرل سیکٹری، زاہد حسین، سینئر نائب صدر اعجاز ساقی، انفارمیشن سیکٹری زاہد حسین سمیت دیگر کثیر ارکان نے شرکت کی ۔